اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمک انرجی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلہ کے بارے میں مغربی ملکوں کی تشویش، گفتگو کے ذریعے قابل حل ہے۔ بہروز کمالوندی نے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران نے جوہری مسئلہ میں مغربی ممالک کی تشویش کو دور کرنے کے لئے فنی راہ حل پیش کیئے ہیں اور ایران کا یہ خیال ہے کہ گفتگو کے جاری رہنے کے ساتھ اس حوالے سے مغرب کی تشویش دور ہوسکتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمک انرجی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا کہ مقابل فریق نے ایران میں یورینیئم کی افزودگی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے، اور ہم نے بھی کہا ہے کہ ان تشویشوں کو دور کیا جاسکتا ہے اور تھران نیک نیتی کے حوالے سے اپنی شفاف سازی سطح میں اضافہ کرسکتا ہے اور اس کا ایک راہ حل اضافی پروٹوکول پر دستخط قبول کرنا ہے، البتہ یہ امر پابندیوں کے خاتمے اور دھوس و دہمکی کی پالیسی سے پرہیز کیئے جانے سے مشروط ہے۔ واضح رہے کہ جوہری مذاکرات کا چھٹا دور دو جولائی سے ویانا میں شروع ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲